اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن کے شمال میں سعودی عرب کے اتحادی جنگی طیاروں نے ایک بازار پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 10 افراد شہید ہوگئے ہیں۔ ادھر یمنی فورسز نے صوبہ تعز کے علاقہ موزع میں فراری صدر منصور ہادی سے وابستہ 4 فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق یمنی نشانہ بازوں نے سرحدی علاقہ نجران میں واقع الشبکہ علاقہ میں سعودی عرب کے کم سے کم 2 فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169